ابنا: فریدون عباسی نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ اس سوال کا جواب دیتے ہوۓ کہ کیا یہ سمجھا جارہا ہے کہ ایٹمی ایندھن کے تبادلے کا معاملہ ختم ہوچکا ہے؟ کہا کہ ایٹمی ایندھن کے تبادلے کا معاملہ ختم ہوچکا ہے اور اس وقت ایران اپنی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایٹمی ایندھن تیار کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایران کی اہم کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ ایٹمی ایندھن کی تیاری تک کسی ملک کی رسائی سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہےکہ وہ ملک مختلف علمی اور فنی شعبوں میں کافی ترقی کرچکا ہے ۔ فریدون عباسی نے مزید کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لۓ خطرہ نہیں ہے اور وہ مکمل طور پر پرامن ہے البتہ اسرائیل کو ایران کی ایٹمی ترقی سے خوف لاحق ہے۔ ........
/169